ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے: امریکی جریدہ

TTP is carrying out terrorism in Pakistan with US weapons in Afghanistan

امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے۔

امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کے مطابق ٹی ٹی پی(فتنہ الخوارج) پاکستانی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کررہی ہے، ٹی ٹی پی نے کے پی میں دہشتگرد کارروائیاں اورپرتشدد حملےکیے۔
افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت7 ارب ڈالرسے زائد ہے، ایم 4، ایم 16رائفلیں اور، نائٹ وژن سائٹس جیسے امریکی ہتھیار دہشتگردوں کی دسترس میں ہیں۔

امریکی جریدے کے مطابق امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں دہشتگرد نیٹ ورکس کوبیچےجارہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان ثابت کرچکاہے کہ افغانستان میں موجوددہشتگرد امریکی ہتھیاروں سےحملہ آورہیں۔

READ  شکر گڑھ : اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں