سرگودھا: تیز رفتار کار ٹائرپھٹنے سے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان جاں بحق

Two youths die after speeding car hits electricity pole due to tire burst

سرگودھا میں تیز رفتار کار ٹائرپھٹنے سے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ لاہور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار ٹائر پھنٹے سے حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ تیز رفتار کار ٹائرپھٹنےکےباعث بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاڑی میں سوار تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد پنڈی بھٹیاں سے سرگودھا آرہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

READ  56 برس قبل کھوئی انگوٹھی مالک کو واپس مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں