ایرانی حملوں پر عرب امارات کا سخت ردعمل، مستقل حل کا مطالبہ

UAE strongly reacts to Iranian attacks

ابوظبی: ایران کے متحدہ عرب امارات پر حملوں کے بعد اماراتی حکام نے امریکا سے صرف جنگ بندی کے بجائے مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے۔

اماراتی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ اسے صرف جنگ بندی نہیں بلکہ ایرانی خطرات کا مستقل اور جامع حل درکار ہے۔

خبر کے مطابق اماراتی حکام کا مؤقف ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سادہ سیز فائر کافی نہیں، بلکہ طویل مدتی سکیورٹی انتظامات اور ایرانی میزائل، ڈرونز اور آبنائے ہرمز کا مستقل حل درکار ہے۔

اماراتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امارتی وزیرنے اس حوالے سے گزشتہ روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات بھی کی تھی۔

اماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش نے بھی ایرانی حملوں پر دوٹوک مؤقف دیتےہوئے کہا کہ ایرانی حملے کسی طور پر نظر انداز نہیں کیے جائیں گے۔

READ  اگر امن قائم ہوگیا تو پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبل انعام مل سکتا ہے، وکٹر گاؤ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں