بابراعظم کی انجری کے حوالے سے اپڈیٹ سامنے آگئی

Update on Babar Azam's injury revealed

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث باہر ہونے والے بیٹر بابراعظم کی انجری سے متعلق اپڈیٹ سامنے آگئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بابراعظم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، انہوں نے پریکٹس سیشنز میں بھرپور پریکٹس کی۔

گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران بابرکوبائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا تھا اور ٹیم مینجمنٹ کو بتانےپر ایم آر آئی اسکین کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق حفاظتی وجوہات کے باعث بابراعظم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آرام دیاگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بابراعظم نے آرام کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ٹیم مینجمنٹ نے بابر کو آرام دینےکافیصلہ کیا ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ کےلیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہوگا۔

READ  لیجنڈز لیگ:گرین شرٹس کیخلاف کھیلنے سے انکاری بھارت کو سیمی فائنل میں پھر پاکستان کا سامنا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں