امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق کی باتیں پروپیگنڈہ قرار دے کر مسترد کردیں۔
میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ ایپسٹین کے ساتھ ان کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔
انہوں نے ایپسٹین کی وجہ سے زیادتی کا شکار متاثرین کے لیے کانگریس میں کھلی سماعت کا مطالبہ کردیا۔
امریکی خاتون نے کہا کہ ہر متاثرہ خاتون کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ حلف اٹھا کر گواہی دے اور اپنی کہانی عوام کو بتائے۔
میلانیا ٹرمپ نے کہا گواہی کانگریس کے ریکارڈ کا ہمیشہ کے لیے حصہ بنائی جائے کیونکہ اسی صورت سچائی سامنے آسکے گی۔






تبصرے بند ہیں