کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں پڑوسی کی جانب سے 6 سالہ بچے ولی عابد کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد عمارت سے بوری میں بند کرکے نیچے پھینک دیا۔
میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مقتول بچے ولی عابد کی بہن نے کہا کہ ملزم حمزہ کو مجھے لگا کر دیں میں اپنے ہاتھوں سے ماروں گی، ولی ہم چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ہم نے اسے ہر جگہ ڈھونڈا لیکن وہ نہیں ملا، ہماری آنکھوں کے سامنے مار کر پھینک دیا۔
بہن نے کہا کہ میرے بھائی کا قصور کیا تھا جو اسے اوپر سے مار کر پھینکا گیا ہے، والد نے کہا کہ اس قاتل کو چھوڑنا نہیں ہے اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔
اہل علاقہ کی جانب سے ملزم کا گھر بھی جلانے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔
ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کی بچے کے والد کے ساتھ رنجش تھی لیکن پولیس کہتی ہے کہ ایسا لگتا نہیں ہے، یہ بدکردار شخص ہے۔
اہل علاقہ نے کہا کہ ملزم قرآن حافظ ہے لیکن یہ اب ایسا ہوگیا ہے، سننے میں آرہا ہے کہ یہ باڈی پارٹس بیچتا ہے، اس کے ساتھ دو بندے اور ہیں اس نے کوئی دوسرے بندے کا نام نہیں بتایا ہے بس اتنا کہا ہے کہ ناظم آباد کے رہائشی ہیں۔






تبصرے بند ہیں