ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

West Indies announce 15-member squad for ODI series against Pakistan

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بدھ کو پاکستان کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ہوم ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ یہ سیریز 8 سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی۔

تینوں ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت شائے ہوپ کریں گے۔

اس کے علاوہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں جیول اینڈریو، جیدیا بلیڈز، کیسی کارٹی، روسٹن چیز، میتھیو فورڈ، جسٹن گریوز، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، ایون لوئس، گڈاکیش موتی، رتھر فورڈ، جیڈن سیلز، اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹئ سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

READ  نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ: پاکستان کے اشعب عرفان نے بھارتی حریف ویر چھوثرانی کو شکست دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں