ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سپر ایٹ میں باہر ہونے والی ویسٹ انڈین ٹیم اب بھی وطن واپسی کی منتظر

West Indies team, eliminated in Super Eights

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم بدستور بھارت سے وطن واپس جانے کی منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے فضائی راستے بند ہونے کی وجہ سے ان کی واپسی میں تاخیر ہورہی ہے۔

اگرچہ زمبابوین اسکواڈ کا پہلا بیچ وطن واپس روانہ ہوچکا ہے مگر ویسٹ انڈین ٹیم کو واپسی کا انتظار ہے۔

ورلڈکپ سے باہر ہونے کے پانچ دن بعد بھی کھلاڑی اور اسٹاف کولکتہ کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں۔

صورتحال سے گھبرا کر ویسٹ انڈین کوچ ڈیرن سیمی گزشتہ روز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی کہ ’میں گھر واپس جانا چاہتا ہوں‘۔

READ  بھارت: قومی شوٹنگ کوچ 17 سالہ نیشنل شوٹر سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں