پی ایس ایل 11: نئی ٹیموں کیلئے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی؟

What was the base price set for new teams?

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن میں بقیہ دو ٹیموں کو شامل کرنے کے لیے ٹینڈر پر بولی کے لیے نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد کنوینشن سینٹر میں میں کرائی جائے گی ۔

نئی ٹیموں کی بولی کے لیے بیس پرائس 40 لاکھ ڈالرز مقرر کی گئی ہے اور اس میں اضافے کا امکان ہے۔

بولی میں شامل ہونے والوں کو سکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر 2 لاکھ ڈالرز بڈنگ فیس جمع کرانا ہوگی اور جو بولی میں ناکام رہے گا اسے 20 ہزار ڈالرز فیس کے طور پر ادا کرنا ہوں گے جب کہ ایک لاکھ 80ہزار ڈالرز واپس کردیے جائیں گے۔
ذمہ دار ذرا ئع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی بڈ کمیٹی ،تمام ٹیکنیکل معاملات کا جائزہ لے گی۔ کوالی فائیڈ بڈرز کو نیلامی میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

جنگ کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ جو مالک دس سالہ حقوق کے لیے فرنچائز خریدے گا وہ پہلے تین سال اسے فروخت نہیں کرسکے گا البتہ تین سال بعد2029 میں اگر وہ چاہے تو اپنی مرضی سے مالکانہ حقوق سے دستبردار ہوسکتا ہے۔

پی سی بی کے ٹینڈر دستاویز کے مطابق تمام 8ٹیموں کو 2026 سے2030 تک پانچ سال کے لیے سینٹرل پول سے تیس لاکھ ڈالرز سالانہ ملیں گے لیکن دستاویز میں بقیہ پانچ سال کا ذکر نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ترین اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں تنازع کی وجہ سے ملتان سلطانز کے مالک نے فرنچائز کا خیر باد کہنے کا اعلان کیا ہے ان کا معاہدہ31 دسمبر کو ختم ہوجائے گا ۔

READ  انگلینڈ تاریخ میں چوتھی بار فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پی سی بی کے زیر غور یہ تجویز ہے کہ آئندہ سال ملتان سلطانز کے معاملات پی سی بی خود چلائے تاہم اس بارے میں پی سی بی انتظامیہ کو حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ نے 11ویں ایڈیشن کی ونڈو کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایس ایل کا میلہ اگلے برس 26 مارچ سے 3 مئی تک مختلف شہروں میں سجے گا، اسی تاریخ کو بھارتی لیگ آئی پی ایل بھی شروع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں