امریکا میں ٹک ٹاک سے پابندی کب ختم ہوگی ؟ ٹرمپ نے بتادیا

When will the TikTok ban end in the US

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں 16 دسمبر تک کا مزید اضافہ کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک کے مستقبل سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ کو امریکا میں چلنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر ہماری ڈیل ہوگئی ہے، میں نے چین کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور جمعہ کو چینی صدر سے اس کی باضابطہ تصدیق کروں گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق زیرِ غور معاہدے کے تحت ٹک ٹاک کا امریکی کاروبار ایک سرمایہ کار کنسورشیم کو دیا جائے گا جس میں ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل (Oracle)، پرائیویٹ ایکویٹی فرم سلور لیک (Silver Lake) اور وینچر کیپیٹل فرم انڈریسن ہورووٹز (Andreessen Horowitz) شامل ہوں گی۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکا میں اپنے آپریشن فروخت کرنے یا پابندی کا سامنا کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ٹک ٹاک پر اب تک پابندی کی ڈیڈ لائن میں چار بار اضافہ کیا جاچکا ہے، جبکہ تازہ توسیع کے بعد نئی تاریخ 16 دسمبر 2025 تک بڑھادی گئی ہے۔

READ  سیارہ زحل کے گرد کنارے کیسے وجود میں آئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں