ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ جاری، ارشد ندیم نے 2 تھرو کردیں

World Athletics Championships

ٹوکیو: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی۔

پہلی باری میں ارشد کا ساتواں نمبر تھا اور دوسری باری میں ان کا تھرو فاول ہوگیا۔

دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 83.65 کی پھینکی جب کہ ان ہم وطن کے سچن یادیو پہلی باری میں 86.29 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے۔

آج کے فائنل مقابلوں میں اسٹارٹ لسٹ کے مطابق ارشد ندیم نے تیسرے نمبر پر اپنی تھرو کی جب کہ پہلی تھرو جیولن ویبر اور دوسری تھرو اینڈرسن پیٹرز نے پھینکی۔

یاد رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔

READ  جاپان میں 7.6 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں