اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 3647 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا

Stock exchange gains momentum, 100 index rises by 3647 points

بھارتی جارحیت مزید نہ بڑھنے اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قسط منظوری کی توقعات پر اسٹاک بازار تیز رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج مثبت رہا۔ 100 انڈیکس آج 3 ہزار647 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 7174 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 5ہزار 120 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازارمیں 51 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 28 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 367 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 893 ارب روپے سے زائد ہے۔

READ  اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی، انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں