مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری، کشمیری نوجوان شہید

Kashmir

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 22 سالہ کشمیری نوجوان کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں گرفتار کرکے گولیاں ماریں اور لاش نالے میں پھینک دی۔

شہید کشمیری نوجوان امتیاز احمد مقبوضہ وادی میں مزدوری کرتا تھا۔

READ  الجزائر کا امارات کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں