البانیہ میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے رومن دور کا ایک قدیم اور شاندار مقبرہ دریافت ، جو تیسری یا چوتھی صدی عیسوی کا ہے
یہ دریافت اُس وقت ممکن ہوئی جب شمالی مقدونیہ کی سرحد کے قریب مقامی افراد نے کچھ غیر معمولی پتھروں کی نشاندہی کی۔ اس اطلاع پر انسٹیٹیوٹ آف آرکیالوجی کے ماہرین نے اگست کے اوائل میں کھدائی شروع کی، جس کے دوران زمین کے نیچے ایک وسیع ڈھانچہ سامنے آیا۔ مقبرے کے ساتھ موجود چونے کے پتھروں پر یونانی زبان میں تحریریں کندہ تھیں۔
پراجیکٹ کے سربراہ ایرکسن نکولی کے مطابق، تحریروں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں دفن شخص کا نام "جیلیانو” تھا، جو رومن دور میں ایک عام نام تھا۔
یہ مقبرہ نو میٹر لمبا اور چھ میٹر چوڑا ہے، اور اپنے سائز و تزئین کے لحاظ سے اردگرد کے دیگر مقبروں سے نمایاں ہے۔ کھدائی کے دوران ماہرین کو سونے کی کڑھائی والا ایک کپڑا بھی ملا ہے۔
البانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس تاریخی دریافت کو جلد ایک سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جائے گا۔






تبصرے بند ہیں