فاسٹ بولرز کو انجری سے بچانے کے لیے نیا حفاظتی منصوبہ تیار کر لیا گیا

New safety plan developed to protect fast bowlers from injuries

فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خصوصی منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان بولرز کی فٹنس، ڈائٹ، اسکلز، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید تیز گیند بازوں کے بولنگ ایکشن پر کام کر رہے ہیں۔ محمد وسیم جونیئر کے تمام فٹنس ٹیسٹ کلیئر ہو چکے ہیں اور وہ مکمل ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

عامر جمال، حنین شاہ اور عاکف جاوید بھی نیشنل اکیڈمی میں مہارتوں پر محنت کر رہے ہیں، جبکہ دراز قد فاسٹ بولرز کے ایکشن کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں انجری کے خطرات سے بچا جا سکے۔

READ  پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے ٹیمیں غیر ملکی پلیئرز کی فہرست فائنل کرنے لگیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں