فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خصوصی منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان بولرز کی فٹنس، ڈائٹ، اسکلز، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید تیز گیند بازوں کے بولنگ ایکشن پر کام کر رہے ہیں۔ محمد وسیم جونیئر کے تمام فٹنس ٹیسٹ کلیئر ہو چکے ہیں اور وہ مکمل ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
عامر جمال، حنین شاہ اور عاکف جاوید بھی نیشنل اکیڈمی میں مہارتوں پر محنت کر رہے ہیں، جبکہ دراز قد فاسٹ بولرز کے ایکشن کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں انجری کے خطرات سے بچا جا سکے۔






تبصرے بند ہیں