کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار محکمۂ موسمیات نے جاری کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 113 ملی میٹر بارش اورنگی ٹاؤن میں ریکارڈ ہوئی، جبکہ فیصل بیس پر 43 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کورنگی میں 36، کیماڑی میں 31، جناح ٹرمینل پر 28 اور یونیورسٹی روڈ پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح مسرور بیس اور ایئرپورٹ اولڈ ایریا میں 21، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں بھی 21 اور گلشن حدید میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ناظم آباد میں 19، سرجانی اور سعدی ٹاؤن میں 16، نارتھ کراچی میں 9 جبکہ گلشن معمار میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔






تبصرے بند ہیں