کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کی سب سے زیادہ بارش کہاں ریکارڈ ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

Where was the highest rainfall recorded in Karachi in the last 24 hours? Data released

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار محکمۂ موسمیات نے جاری کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 113 ملی میٹر بارش اورنگی ٹاؤن میں ریکارڈ ہوئی، جبکہ فیصل بیس پر 43 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کورنگی میں 36، کیماڑی میں 31، جناح ٹرمینل پر 28 اور یونیورسٹی روڈ پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح مسرور بیس اور ایئرپورٹ اولڈ ایریا میں 21، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں بھی 21 اور گلشن حدید میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ناظم آباد میں 19، سرجانی اور سعدی ٹاؤن میں 16، نارتھ کراچی میں 9 جبکہ گلشن معمار میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

READ  پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں