چینی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، پاکستان کی ترقی و خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

Chinese Foreign Minister meets Field Marshal Asim Munir, reiterates support for Pakistan's development and sovereignty

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا، جبکہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

ملاقات میں علاقائی و عالمی سطح پر روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، جب کہ علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

READ  'چاروں طرف سے پھنس گیا ہوں'، سانحہ گل پلازہ میں انتقال کرنیوالے شہری کا آخری مبینہ آڈیو پیغام سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں