سری لنکا میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق حادثہ کولمبو سے 174 میل مشرق میں ویلاویا قصبے کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث بس پر قابو نہ رکھ سکا جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔






تبصرے بند ہیں