بلاول بھٹو کا حکومت سے ایک بار پھر زرعی ایمرجنسی نافذ کا مطالبہ

Bilawal Bhutto demands government to impose agricultural emergency once again

بلاول بھٹو کا حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

مظفر گڑھ کے علاقے ٹھٹھہ سیال میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں اور انہیں بیج و کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاسی بیان بازی کا نہیں، بلکہ متحد ہو کر متاثرہ عوام کی مدد کرنے کا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مشکل وقت میں کسی کا تعلق دیکھے بغیر سب کی مدد کی جانی چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے تجویز دی کہ سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی اپیل کی جائے اور وفاقی حکومت کو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین تک امداد شفاف طریقے سے پہنچانے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال کیا جانا چاہیے۔

READ  باجوڑ؛ اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں