بلاول بھٹو کا حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔
مظفر گڑھ کے علاقے ٹھٹھہ سیال میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں اور انہیں بیج و کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاسی بیان بازی کا نہیں، بلکہ متحد ہو کر متاثرہ عوام کی مدد کرنے کا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مشکل وقت میں کسی کا تعلق دیکھے بغیر سب کی مدد کی جانی چاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے تجویز دی کہ سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی اپیل کی جائے اور وفاقی حکومت کو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین تک امداد شفاف طریقے سے پہنچانے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال کیا جانا چاہیے۔






تبصرے بند ہیں