سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں ذمہ داری ملنے پر ناراض ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریوں سے الگ ہونےکا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔
اظہر علی قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے اور یوتھ ڈیولپمنٹ کے ہیڈ بھی تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر اظہر علی کے استعفے کی وجہ سرفراز احمد کی پی سی بی میں انٹری معلوم ہوتی ہے۔
واضح رہےکہ سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔






تبصرے بند ہیں