بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کی تجویز شامل، آئی ایم ایف کیساتھ مجوزہ اقدامات کے نکات پیش

IMF

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مجوزہ ٹیکسیشن اقدامات کے اہم نکات پیش کردیے۔

انکم سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ 10 فیصد تک کم کرنا بھی شامل ہے، اگر آئی ایم ایف نے مجوزہ کمی پر اتفاق کیا تو آئندہ بجٹ میں انہیں 50 ارب روپے تک کا ریلیف مل سکتا ہے۔

آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف اور پاکستانی ٹیم 14 مئی سے 22 مئی تک مذاکرات کریں گے۔

سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ حکومت نے بجٹ میں ریلیف اقدامات کے نتیجے میں محصولات کے نقصانات کی تلافی کے لیے اضافی ٹیکس اقدامات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

READ  پاک افغان بارڈر کی بندش، انگور اور انار کی قیمتوں کو پر لگ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں