ایران امریکا اور باقی دنیا کیساتھ کھیل رہا ہے، ہوسکتا ہے اس پر دوبارہ حملے کرنے پڑیں: ٹرمپ

Iran is playing with the US and the rest of the world

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ان کا یورینیم حاصل کریں گے، ہوسکتا ہے ایران میں دوبارہ حملے کرنے پڑیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے ایران امریکا اور باقی دنیا کے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے، تاخیر، تاخیر اور تاخیر، یہ کھیل ایران 47 سال سے کھیل رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آخر کار اُس وقت بڑی کامیابی حاصل کی جب بارک اوباما صدر بنے، اوباما نہ صرف ایران کیلئے نرم مؤقف رکھتے تھے بلکہ ان کےحق میں چلےگئے۔

امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ اوباما نے ایران کو دوبارہ طاقت اور استحکام حاصل کرنےکا بڑا موقع فراہم کیا، اوباما دور میں سیکڑوں ارب ڈالر اور 1.7 ارب ڈالر نقد رقم طیاروں کے ذریعےتہران بھیجی گئی،یہ اتنی بڑی رقم تھی کہ جب وہ وہاں پہنچی تو ایرانی خود بھی نہیں جانتےتھےکہ اس کا کیا کریں،ایرانیوں نےاس طرح پیسے کبھی نہیں دیکھے تھےاور نہ ہی آئندہ کبھی دیکھیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو سب سے آسان شکار مل گیا تھا جو ایک کمزور اور نادان امریکی صدر کی صورت میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اوباما امریکا کےلیڈرکےطور پرایک تباہی تھےلیکن سلیپی جوبائیڈن جتنا برا نہیں تھے،47 برسوں سے ایرانی ہمیں مسلسل الجھاتے اور انتظار کرواتے رہے ہیں،ایران نےحال ہی میں 42 ہزار بےگناہ اور غیر مسلح مظاہرین کو ہلاک کیا۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ان کا یورینیم حاصل کریں گے، ہوسکتا ہے ایران میں دوبارہ حملے کرنے پڑیں۔

READ  بھارت: مغربی بنگال میں نِپاہ وائرس پھیل گیا، 100 افراد قرنطینہ، ہائی الرٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں