امریکا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، مشتبہ شخص ہلاک

Suspect killed in attack on Jewish synagogue in US

امریکی ریاست مشی گن میں ڈرائیور نے گاڑی یہودیوں کی عبادت گاہ سے ٹکرادی۔

ویسٹ بلوم فیلڈ ٹاؤن شپ میں واقع ٹیمپل اسرائیل میں پیش آئے اس واقعہ میں سکیورٹی گارڈ سے فائرنگ کا مبینہ تبادلہ بھی ہوا جس میں ڈرائیور مارا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا تاہم پری اسکول کے طلبہ اور عملہ محفوظ رہا۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عبادت گاہ سے ٹکراتے ہی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور مشتبہ شخص گاڑی ہی میں مردہ پایا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مشتبہ شخص کی موت کس وجہ سے ہوئی اور اس شخص کی شناخت کیا تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

READ  قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی: ٹرمپ کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں