لاہور بورڈ؛ میٹرک امتحانات میں سکھ طالبعلم کی نمایاں پوزیشن

: Sikh student secures outstanding position in matriculation exams

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔

اونکار سنگھ نے سائنس گروپ بوائز میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی،انہوں نے میٹرک امتحان میں 1189 نمبر حاصل کئے۔

اونکار سنگھ کا کہنا تھا کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر خوش ہوں ، محنت کا بھرپور نتیجہ ملنے پر انتہائی خوشی ہے،دوست بھی خوش ہیں، سب پارٹی مانگ رہے ہیں۔محنت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھوں گا۔

READ  کراچی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر دولہا سمیت 7 ملزمان گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں