صوبوں کے آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی عائد

وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کے آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

وزارت داخلہ کےمطابق آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنےکا اختیار صرف وفاقی حکومت کے پاس ہے،صوبےاب صرف اپنی حدود میں اسلحہ لائسنس جاری کرسکیں گے۔

وزارت داخلہ نےپہلے سےجاری آل پاکستان لائسنسوں کی بھی دوبارہ جانچ اور وفاقی توثیق لازمی قرار دے دی ہےوفاقی توثیق کے بعد نادرا لائسنس پر نئی عبارت درج کرے گا،جبکہ توثیق نہ ہونے والے لائسنس صرف متعلقہ صوبے کی حدود میں قابل استعمال ہوں گے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

READ  ڈیرہ اسماعیل خان میں نیب کے ذیلی دفتر کے قیام کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں