سابق وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپسی کا منصوبہ بنا لیا۔
ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ واجد 16 دسمبر کو بنگلہ دیش واپس آنے کا ارادہ رکھتی ہیں، سابق وزیراعظم نے وطن واپسی کے لیے سرکاری طیارے کی درخواست بھی کردی ہے۔
بنگلا دیش نے بھارت سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی فوری حوالگی کا مطالبہ کردیا
بنگلا دیشی وزیرمملکت برائے خارجہ شمع عبید اسلام نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو میں کہا کہ شیخ حسینہ کو قتل کے احکامات دینے کےجرم میں سزا سنائی جاچکی ہے،بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے،شیخ حسینہ اور دیگر سزا یافتہ سابق وزرا کی واپسی کے لیے متعدد خطوط بھی ارسال کیے جاچکے ہیں۔
شمع عبید اسلام کاکہنا تھا کہ امید ہے بھارت معاہدے کا احترام کرتے ہوئے حوالگی کا عمل تیز کرے گا،شیخ حسینہ بنگلا دیش میں داخل ہوتے ہی گرفتار کرکے جیل بھیج دی جائیں گی۔
بنگلا دیشی وزیرمملکت نے تیرہ لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی محفوظ اور باوقار وطن واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔






تبصرے بند ہیں