ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کیخلاف بھارتی ٹیم میں ابھیشیک شرما کی واپسی، ٹیم کے نام بھی سامنے آگئے

Abhishek Sharma returns to Indian team against Pakistan

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف اضافی اسپنر کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے ارشدیپ سنگھ کو ڈراپ کر کے تجربہ کار اسپنر کلدیپ یادیو کو ٹیم میں شامل کیا ہے، 31 سال کے کلدیپ یادیو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کھیلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر ابھیشیک شرما فٹ ہیں اور وہ ایشان کشن کے ساتھ اننگز اوپن کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ابھیشیک شرما کی واپسی پر رنکو سنگھ کو بھارتی ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارٹی ٹیم میں ابھیشیک شرما، ایشان کشن، تلک ورما، سوریا کمار یادیو، سنجو سام سن،اکشر پٹیل، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی اور جسپریت بمرا شامل ہوں گے۔

READ  ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں فوجی خواتین کی شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے، پاکستانیوں نے میمز بنادیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں