امیچر گالف چیمپئن شپ: پاکستانی گالفر سعد بھارتی حریف کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Amateur Golf Championship

سری لنکن امیچر گالف چیمپئن شپ میں پاکستانی گالفر سعد حبیب بھارتی گالفر ویویان ابھایاکر کو آؤٹ کلاس کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

سری لنکا میں جاری امیچر گالف چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پاکستانی گالفر سعد حبیب نے شاندار کھیل پیش کیا۔

انہو ں نے بھارتی گالفر ویویان ابھایاکر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

کوارٹر فائنل میچ میں سعد حبیب نے 5 برڈیز بھی اسکور کیں۔

پاکستان کے دوسرے پلیئر نعمان الیاس کو سری لنکا کے ریشان الگاما سے شکست ہوگئی۔

واضح رہے کہ امیچر گالف چیمپئن شپ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں سعد حبیب کا مقابلہ ریشان الگاما سے ہوگا۔

READ  شادی کی سالگرہ کے موقع پر شنیرا اکرم کی وسیم اکرم کے لیے محبت بھرا پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں