امریکی شہری کی قسمت جاگ اُٹھی، ایک ملین ڈالر کا انعام جیت لیا

American citizen's luck awakens, wins a million dollar prize

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے ایک شہری کی قسمت نے ایسا ساتھ دیا کہ وہ پلک جھپکتے ہی 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت گیا۔

یہ غیر معمولی انعامی رقم اُس اسکریچ کارڈ سے حاصل ہوئی جو اُس نے مذاق میں دکاندار سے چننے کو کہا تھا۔ میری لینڈ لاٹری حکام کے مطابق، خوش قسمت شہری نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی خواہش کی۔ واقعہ اسپیرروز پوائنٹ کے ایک اسٹور پر پیش آیا جہاں وہ ایندھن لینے گیا تھا۔ ادائیگی کے بعد اُس کے پاس 20 ڈالر بچے، تو اُس نے کلرک سے کہا کہ "میرے لیے جیتنے والا ٹکٹ منتخب کرو۔”

کلرک نے اُسے ’آل اباؤٹ کیش‘ نامی 20 ڈالر کا اسکریچ آف ٹکٹ دیا۔ پہلے شہری کو لگا کہ اس نے صرف 100 ڈالر جیتے ہیں، مگر پھر رقم بڑھتی گئی اور آخرکار انعام 10 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔

خوش نصیب شہری کا کہنا ہے کہ وہ یہ رقم ریٹائرمنٹ کے لیے محفوظ کرے گا۔ لاٹری حکام کے مطابق یہ اس کھیل کا پہلا بڑا انعام ہے، جس میں مجموعی طور پر پانچ 10 لاکھ ڈالر کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ اسٹور جہاں سے ٹکٹ خریدا گیا، اُسے بھی 1000 ڈالر کا بونس دیا جائے گا۔

READ  گلگت بلتستان حکومت کی 5 سالہ مدت مکمل، اسمبلی تحلیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں