ڈی کوک کی ون ڈے کرکٹ میں واپسی، پاکستان سے سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم میں شامل

De Kock returns to ODI cricket

جنوبی افریقا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

کرکٹ جنوبی افریقا نے آج پاکستان کے خلاف وائٹ اور ریڈ بال سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی افریقا کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ایڈم مارکرم کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت ڈیوڈ ملر کریں گے جبکہ میتھیو بریٹنزکی ایک پروٹیز کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹر کوئٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی ہے جو 2023 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنٹن ڈی کوک نے وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد انہیں پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

کونئنٹن ڈی کوک کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

READ  ہراسانی کا الزام، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں