روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کیلئے پُرعزم ہوں, ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump: I am committed to a peace agreement between Russia and Ukraine

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین تنازع پر امریکی ٹی وی چینل کو ٹیلیفونک انٹرویو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کے لیے پُرعزم ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے ٹیلیفونک انٹرویو میں انہوں نے یوکرین تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روسی اور یوکرینی صدور کے براہ راست مذاکرات کے امکانات غیر یقینی ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ پیوٹن اور زیلینسکی دونوں سے رابطے میں ہیں اور کچھ نہ کچھ پیش رفت ضرور ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ دونوں رہنما اس وقت براہ راست مذاکرات کے لیے تیار نہیں، لیکن ہم یہ عمل آگے بڑھا کر دکھائیں گے۔

READ  امریکا میں شٹ ڈاؤن سے ہلچل، ناسا بند، لاکھوں ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں