عجمان میں الیکٹرک اسکوٹر چلانے پر پابندی عائد

Electric scooters banned in Ajman

متحدہ عرب امارت کے شہر عجمان میں الیکٹرک اسکوٹرچلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے عجمان کی سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹر چلانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی سڑکوں (public street) پر ہر قسم کے الیکٹرک اسکوٹر کا استعمال ممنوع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گزشتہ ماہ انتظامیہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں الیکٹرک اسکوٹر اور الیکٹرک سائیکل سواروں کو قانون پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

READ  بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دہلی کار دھماکےکی تحقیقات پر سوالات اٹھا دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں