پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، گھڑ سوار عثمان خان انٹرنیشنل رینکنگ میں ٹاپ پر آگئے

equestrian Usman Khan tops international rankings

گھڑ سواری میں پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے رینکنگ میں ٹاپ پر آگئے۔

انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن نے مڈل ایسٹ اور افریقا زون کی رینکنگ جاری کی ہے۔ عثمان خان ایونٹنگ میں مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔
انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کی رینکنگ میں کل 6 ایونٹنگ زونز ہیں، ایونٹنگ زونز کی رینکنگ کی بنیاد پر چیمپئن شپ کی درجہ بندی کا فیصلہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خان اس سے قبل 2019 سے 2021 تک نمبر ون پوزیشن پر رہ چکے ہیں۔

READ  انٹر پول نے ذلفی بخاری کے خلاف تفتیش ختم کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں