انگلینڈ اور اسرائیلی کلب کے درمیان فٹبال میچ، اسٹیڈیم کے باہر فلسطین کے حق میں بڑا احتجاج

Football match between England and Israeli club

انگلینڈ کے آسٹن ولا کلب اور اسرائیلی کلب مکابی کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹن ولا کلب اور کلب مکابی تل ابیب کے مابین یوروپا لیگ کا میچ برمنگھم کے وِلا پارک اسٹیڈیم میں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا اور اسرائیلی فٹبال کلبز کے بین الاقومی مقابلوں میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

شرکا نے مظاہرے کے دوران بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ اسرائیل نے فسلطین میں 400 سے زائد فٹبالرز کا قتل کیا۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں مقامی رکن پارلیمنٹ محمد ایوب نے بھی شرکت کی۔

READ  پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ، اظہارِ رائے کی آزادی کو خطرہ لاحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں