79 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کرگئے

Former Test cricketer Muhammad Ilyas passes away at the age of 79

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا تھے، چند روز قبل سرجری کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی، وہ آج لاہور میں خالق حقیقی سے جاملے۔

محمد الیاس نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان کی عمر79 سال تھی جنہوں نے 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔

محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر بھی رہے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد الیاس قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہے۔

READ  بنگلادیشی بیٹر شمیم کو آؤٹ کرنےکیلئے شاہین کو کوچ نے کیا ٹِرک دی؟ ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں