آئندہ 3 ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز کے میزبان کا فیصلہ ہوگیا

Hosts of the next 3 World Test Championship finals

آئی سی سی کے سنگاپور میں ہونے والے سالانہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027، 2029 اور 2031 کے فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو دے دی گئی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہےکہ انگلینڈ کو فائنلز کی میزبانی ان کے گزشتہ ڈبلیو ٹی سی فائنلز کےکامیاب انعقاد کی وجہ سے دی گئی۔

اعلامیےکے مطابق بےگھر افغان خواتین کرکٹرز کی مدد پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمن ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغان خواتین کرکٹرز کی شمولیت کے ذریعے انہیں سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ پر اپنے گزشتہ مؤقف کو دہراتے ہوئے تین مہینے کا وقت دیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ تین مہینے میں انتظامی ریفارمز اور شفاف الیکشن کروانے کی پابند ہوگی۔

فرانس، ہانگ کانگ اور کینیڈا کرکٹ کو آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں ایسوسی ایٹ ممبر نمائندہ کے طور پر شامل کیا گیا۔ دو نئے ایسوسی ایٹ ممبرز مشرقی تیمور اور زیمبیا کو آئی سی سی فیملی میں شامل کر لیا گیا۔

دو نئے ممبرز کی شمولیت کے بعد آئی سی سی ممبرزکی تعداد 110 ہوگئی ہے۔

READ  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچ 15 فروری کو ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں