پاک بھارت میچ، آئی سی سی نے کشیدگی ختم کرنے کیلیے 5 ممالک کے کرکٹ سربراہان کو مدعو کرلیا

ICC invites cricket chiefs of 5 countries to defuse tension

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کے بگڑتے تعلقات پر ایک ایم فیصلہ کیا ہے جس پر عملدرآمد پاک بھارت میچ سے قبل ہوگا۔

اس بات کی تصدیق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے مقامی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کی۔

انہوں نے بتایا کہ 15 فروری کو ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے ایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈ سربراہان کو مدعو کیا ہے۔ جبکہ یہ تمام سربراہان پویلین میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اُن کے مطابق مدعو کرنے کا مقصد ان ممالک کے سربراہان کے درمیان مکالمہ کرنا ہے تاکہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔

READ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان 183 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں