ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست، بھارت کو سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے

India loses to South Africa, misses semi-final spot

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے۔

اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے عبرت ناک شکست دی۔

جنوبی افریقا کے 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 111 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی شکست ہے۔2010 کے ورلڈکپ میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس عبرتناک شکست کے بعد سپر 8 کے گروپ 1 میں شامل بھارت کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل ہوگیا۔

سپر 8 کے گروپ 1 میں بھارت کے ساتھ جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں اور ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

جنوبی افریقا سے 76 رنز سے شکست کے بعد بھارت کا نیٹ رن ریٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اس وقت بھارتی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ منفی 3 ہے۔
جس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کو سپر 8 میں اپنے اگلے دونوں میچز( زمبابوے اور ویسٹ انڈیز) بڑے مارجن سے جیتنے ہیں اور اسے دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑسکتا ہے۔

ممکنہ منظرنامے کے مطابق گروپ 1 میں اگر ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا کو شکست دے، زمبابوے اپنے تمام میچز ہار جائے اور بھارت اپنے باقی دونوں میچز جیت لے، تو ایسی صورت میں 3 ٹیمیں 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ برابر آ جائیں گی۔

اس صورتحال میں سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، جس میں بھارت کی پوزیشن اس وقت کافی کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

READ  سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں