امریکی ٹیرف میں اضافے کا نتیجہ، بھارتی اسٹاک میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

Indian stocks plunge as US tariff hike results in billions of rupees lost

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد سے ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیکسز اور کم آمدن کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے آخری روز بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروبار کے دوران ایک موقع پر نفٹی 50 کو صفر اعشاریہ 6 فیصد کمی کے بعد 24 ہزار 484 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ ممبئی اسٹاک مارکیٹ سینسیکس کو بھی صفر اعشاریہ 6 فیصد کمی کے بعد 84 ہزار 140 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں 16 میں سے 15 سیکٹرز میں صفر اعشاریہ 4 سے لیکر صفر اعشاریہ 7 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

گزشتہ روز بھی نفٹی آئی اسٹاک میں صفر اعشاریہ 9 فیصد جبکہ فارما انڈیکس میں صفر اعشاریہ 7 فیصد کمی ریکارڈ دیکھی گئی تھی۔

امریکی صدر کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے صرف جمعرات کے روز مارکیٹ سے 50 ارب ڈالر نکال لیے۔

READ  وقت آگیا ہے سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے: لنزے گراہم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں