امریکی ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد ایران نے 4 کروڑ بیرل سے زائد تیل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اور کہا ہے کہ اس نے 20 فی صد زیادہ قیمت پر تیل فروخت کیا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے منگل کو کہا ایران نے کہا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد اس نے چار کروڑ بیرل سے زائد خام تیل برآمد کیا اور اب وہ جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اپنا تیل تقریباً 20 فی صد زیادہ قیمت پر فروخت کر رہا ہے۔
امریکا اور ایران نے 17 جون کو ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت تقریباً 4 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور مستقل امن معاہدے کے لیے 60 روزہ مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اس وقت مختصر جھڑپیں بھی ہوئیں جب ایران نے گزرنے والے دو بحری جہازوں پر حملہ کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے خام تیل کی ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوا، جہاں تنازع کے دوران بحری آمدورفت تقریباً معطل ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی۔






تبصرے بند ہیں