راولپنڈی : پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پر طالب علم پر پائپ سے تشدد، مدرسے کا استاد گرفتار

Madrasa teacher arrested for assaulting student with pipe for wearing torn cap

راولپنڈی پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں مدرسے کے استاد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد نے مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کرایاتھا۔
مدعی مقدمے کے مطابق استاد نے پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پرطالب علم کوپلاسٹک کے پائپ سےمارا جس کے بعد پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں استاد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق طالب علم کا طبی معائنہ کرالیا گیا ہے، طالب علم پر تشدد اور اسے حبس بےجا میں رکھنے پرتفتیش ہورہی ہے۔

READ  ایکس اے آئی نے ایپل اور اوپن اے آئی کے خلاف امریکی عدالت میں قانونی کارروائی شروع کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں