میکسیکو ایران کے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے لیے تیار

Mexico ready to host Iran's World Cup matches

میکسیکو ایران کے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہے مگر فیفا نے واضح کردیا کہ فی الحال ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا۔

میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ایران کے میچز کی میزبانی کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے فیفا سے اپنے میچز سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیفا نے کہا ہے کہ ہم تمام ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمارا موجودہ شیڈول کے مطابق ہی ٹورنامنٹ کروانے کا ارادہ ہے۔

READ  انگلینڈ اور اسرائیلی کلب کے درمیان فٹبال میچ، اسٹیڈیم کے باہر فلسطین کے حق میں بڑا احتجاج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں