محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا سنگِ میل عبور کر لیا

Mohammad Amir crosses a major milestone in T20 cricket

قومی ٹیم کے سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرکے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیا۔

وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

یہ سنگِ میل انہوں نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (CPL) 2025ء میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے عبور کیا۔ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ میں اینٹیگوا اینڈ باربودا فیلکنز کے خلاف میچ میں فابین ایلن کو آؤٹ کرکے انہوں نے یہ کامیابی حاصل کی۔

محمد عامر نے یہ اعزاز اپنے 343ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا اور اب وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ٹاپ 10 بولرز میں شامل ہو گئے ہیں، موجودہ فہرست میں وہ نویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے کا ریکارڈ اب بھی وہاب ریاض کے پاس ہے، جنہوں نے 348 میچز میں 413 وکٹیں حاصل کیں، ان کا اکانومی ریٹ 7.54 رہا اور وہ تین بار 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

READ  کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں، کم سے کم پارہ 6 ڈگری تک چلا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں