‘ٹیم فارم میں ہے، انشاء اللہ اچھا ہوگا’، محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے کولمبو پہنچ گئے

Mohsin Naqvi arrives in Colombo for the Pakistan-India clash

کولمبو: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کیلئے ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، انشاء اللہ اچھا ہوگا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے جہاں وہ کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھیں گے۔

چیئر مین پی سی بی میچ سے قبل کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ٹیم سے ملاقات بھی کریں گے۔

محسن نقوی کا ہوٹل پہنچنے پر سری لنکن وزیر کھیل نے روایتی ڈھول اور رقص سے استقبال کیا۔

چیئرمین پی سی بی سے ہوٹل پہنچنے پرصحافی نے سوال کیا کہ کل کا میچ کیسا دیکھ رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، انشاء اللہ اچھا ہوگا۔

READ  دورہ پاکستان سے وطن واپسی کے بعد سری لنکن کرکٹرز سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں