ناروے کے فنڈ کا اسرائیل سے تمام بیرونی سرمایہ کاری معاہدے ختم کرنے کا اعلان

Norway fund announces termination of all foreign investment agreements with Israel

ناروے کے فنڈ نے اسرائیل سے تمام بیرونی سرمایہ کاری معاہدے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ناروے کے 2 ٹریلین ڈالرمالیت کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ نے 11 اسرائیلی کمپنیوں سمیت اسرائیل سے تمام بیرونی سرمایہ کاری معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فنڈ نے ایسے اسرائیلی جیٹ انجن گروپ میں سرمایہ کاری کررکھی ہے جو لڑاکا طیاروں کی مرمت سمیت اسرائیلی فضائیہ کو کئی خدمات فراہم کرتا ہے۔

فنڈ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ اُس کی اسرائیل میں سرمایہ کاری اب صرف اسٹاک مارکیٹ میں شامل چند کمپنیوں تک محدود رہے گی۔

READ  چینی صدر شی جن پنگ کے دورۂ بھارت پر سیکیورٹی کیلئے کیے گئے غیر معمولی انتظامات کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں