ہیلمٹ پر گیند لگنے کا واقعہ: اوپنر فخر زمان مکمل فٹ قرار

Opener Fakhar Zaman declared fully fit

دبئی: سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران گیند ہیلمنٹ پر گیند لگنے کے بعد فخر زمان کو مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے۔

ابوظبی میں منگل کو سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کے دوران فخر زمان کو ہیلمٹ پر فاسٹ بولر دشمناتھا چمیرا کی گیند لگی جس کے بعد فخر کو طبی امداد دی گئی اور پھر انہوں نے 19گیندوں پر 17رنز کی اننگز کھیلی۔
فخر زمان کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ اب بھی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں تاہم انہیں نے سر میں تکلیف کی تا حال کوئی شکایت نہیں کی جس پر انہیں مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے تحت سر پر گیند لگنے کے بعد 18 سے 20 گھنٹے کھلاڑی کو زیر نگرانی رکھا جاتا ہے، میڈیکل ٹیم دبئی میں آج رات پھر فخر زمان سے بات چیت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ فخر زمان خیریت سے ہیں اور جمعرات کو بنگلا دیش کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔

READ  دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین شہربنانےکیلئے 18 ارب درہم کامنصوبہ منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں