پاکستان شاہینز کا بھارت کو ہرانا ہم سب کیلئے فخر کا لمحہ ہے: محسن نقوی

Pakistan Shaheens' defeat of India

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی فتح کو فخر کا لمحہ قرار دیدیا۔

محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان کی فتح پر کہا کہ ٹورنامنٹ میں دبنگ، نڈر اور ناقابل فراموش پرفارمنس قابل تعریف ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے سری لنکاکے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ پر بھی مبارکباد دی اور کہا کہ بیک ٹوبیک شاندارپرفارمنسز پرکھلاڑیوں،کوچز اور انتظامیہ کے جذبے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لڑکوں پربھروسہ اوریقین رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنا سب کچھ دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ون ڈے سیریزمیں کامیابی پرکرکٹ ٹیم کومبارکباد پیش کی۔

READ  آئی سی سی ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں